رسائی کے لنکس

سمندری طوفان ریٹا سے وسطی امریکہ میں کم ازکم 57 افراد ہلاک


ہنڈورس کے علاقے پلانٹا میں سمندری طوفان کے بعد سیلابوں میں گھرے ہوئے لوگ محفوظ مقامات کی جانب جا رہے ہیں۔ 5 نومبر 2020
ہنڈورس کے علاقے پلانٹا میں سمندری طوفان کے بعد سیلابوں میں گھرے ہوئے لوگ محفوظ مقامات کی جانب جا رہے ہیں۔ 5 نومبر 2020

نکاراگوا کے ساحلی علاقوں میں منگل سے آنے والے سمندری طوفان ایٹا سے وسطی امریکہ اور ہندورس کے علاقے نشانہ بنے ہیں اور وہاں شدید بارشوں، سیلابوں اور مٹی کےتودے گرنے کے واقعات میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک سمندری طوفان کے طور پر ریٹا کا زور اور شدت گھٹنا شروع ہو گئی ہے لیکن اس کے ساتھ آنے والی مسلسل بارشوں سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور پاناما سے لے کر گوٹے مالا تک کے علاقے مزید سیلابوں کی زد میں آ رہے ہیں۔

گوٹے مالا کے صدر الجاندرو گیماٹی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں کم ازکم 300 مکانوں کو بارشوں اور سیلابوں سے نقصان پہنچ چکا ہے جب کہ اگلے دو روز تک بارش جا ری رہنے کا امکان ہے۔

امریکہ نے ہندورس میں سیلابوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرنے والی ٹیم کو ایک طبی سہولتوں والا ہیلی کاپٹر فراہم کیا ہے جس سے جمعرات کو متاثرہ علاقوں سے کئی افراد کو نکالا گیا۔

سمدری طوفان ریٹا سے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 4 نومبر 2020
سمدری طوفان ریٹا سے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 4 نومبر 2020

سمندری طوفانوں سے متعلق امریکہ کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ریٹا شمال کی جانب اپنے سفر میں کیوبا اور جنوبی فلوریڈا کی طرف بڑھنے کے دوران بحیرہ کریبئن میں موسمی طوفان کی قوت حاصل کر سکتا ہے۔

ہری کین نیشنل سینٹر نے کیوبا اور بلیز کو طوفان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG