رسائی کے لنکس

امریکہ: نیوآرلینز کو سمندری طوفان آئزک سے خطرہ


 سمندری طوفان آئزک
سمندری طوفان آئزک

موسم سے متعلق پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان منگل یا بدھ کی صبح نیوآرلینز کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے

موسمی سمندری طوفان آئزک مسلسل امریکہ کے خلیجی ساحلی علاقے کی طرف بڑھ رہاہے اور اس کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

موسم سے متعلق پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان منگل یا بدھ کی صبح نیوآرلینز کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

ایک بڑے اور آہستگی سے حرکت کرنے والا یہ طوفان بڑے پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں سیلابوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

لوئی زیانا کے گورنر بوبی جنڈال نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کا مشورہ دیا ہے۔



طوفانوں سے متعلق قومی مرکز نے کہاہے کہ آئزک میں ہواؤں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ اس سمندری طوفان سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ نیوآرلینز میں طوفانوں سے مقابلے کا نیا نظام کس قدر مؤثر ہے۔ وہاں 2005ء میں بڑے پیمانے کے ایک طوفان ہری کین کیٹرینا کے نتیجے میں 1800 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوگئے تھے ، جس کے بعد وہاں طوفانوں سے مقابلے کا بہتر نظام تعمیر کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز نیوآرلینز میں ہری کین کیٹرینا میں ہلاک ہونے والوں کی ساتویں برسی منائی جارہی ہے۔
XS
SM
MD
LG