رسائی کے لنکس

بے گھرافراد کی امداد


طالب علموں کی طرف سےکیے جانے والے کار خیر کے اس کام میں غریب لوگوں میں دوائیوں کے ساتھ ساتھ صاف موزے اور کمزور نظر رکھنے والوں کو عینکیں بھی مہیا کی جاتی ہیں

کیلی فورنیا میں میڈیکل کے طالب علم لاس انجلس کی سٹرکوں پر بے گھر افراد کی مدد کرکے حقیقی تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔

ایک جانب وہ صحتٴ عامہ کے نظام کی ضروریات کو پوری کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ اس شعبے سے متعلق سیکھ بھی رہے ہیں۔یہ کلینک یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے طالب علم چلا رہے ہیں۔ یہ طالب علم اس قسم کے کلینک دیگر کمیونٹیوں میں بھی چلاتے ہیں۔

کار خیر کے اس کام میں غریب لوگوں میں دوائیوں کے ساتھ ساتھ صاف موزے اور کمزور نظر رکھنے والوں کو عینکیں بھی مہیا کی جاتی ہیں۔

ایسے کلینک میں مریضوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک بھی دی جاتی ہے۔سوشل ورک اور قانون کے طالب علم بھی بے گھر افراد کی مدد کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی بھی مدد کرتے ہیں جنہیں حمایت اور پرائیویٹ ایجنسیوں سے طویل المدت امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہر طبیعات والٹر کوپن ریتھ نے اس موبائیل کلینک کا آغاز اس وقت کیا تھا جب وہ میڈیکل کے طالب علم تھے۔ وہ کہتے ہیں کی ان بے گھر لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہیں۔

سٹیفنی بسیرا بھی ان طالب علموں میں سے ایک ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ یہاں پر ان افراد کو مدد فراہم کی جاتی ہے جنہیں کہیں اور سے مدد نہیں ملتی۔

وڈیو رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجیئے:

بےگھر افراد کے لئے موبائل فلاحی کلینک - نیلوفر مغل
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:04 0:00
XS
SM
MD
LG