رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان کا منتازع علاقے سے فوجیں نکالنے سے انکار


جنوبی سوڈان کے صدرنے اپنےان فوجی دستوں کو واپس بلانے سے انکار کردیا ہے جنہوں نے اس ہفتے سوڈان سے محلق ایک متنازع سرحدی قصبے پر قبضہ کیاتھا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ سے خطاب میں سیلوا کیر نے کہا کہ وہ افریقی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے اپیلوں کے باوجود اپنی فوج کو ہگلیگ کا قصبہ خالی کرنے کے لیے نہیں کہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اقوام متحدہ نے سوڈان کو وہاں سے نکلنے پر مجبور نہ کیا تو جنوبی سوڈان کی فورسز ایک اور متنازع سرحدی علاقے ابی میں بھی داخل ہوسکتی ہیں ۔ سوڈان نے گذشتہ سال ابی کے متنازع علاقے پر قبضہ کرلیاتھا۔

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے پیش نظر ان خطرات میں اضافہ ہورہاہے کہ دو ممالک کے درمیان مکمل جنگ ہوسکتی ہے۔

جنوبی سوڈان کا کہناہے کہ سوڈان کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح ان کے ایک بڑے قصبے پر بم برسائے ۔ جنوبی سوڈان کے اطلاعات کے نائب وزیر نے کہاہے بنطیو کے قصبے پر پانچ بم گرائے گئے جن کا نشانہ بظاہر ایک پل تھا۔

XS
SM
MD
LG