رسائی کے لنکس

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان فوجیں ہٹانے کا معاہدہ


معاہدے میں دونوں ممالک کو، سرحدوں سے اپنی فوجیں ہٹانے اور شمال کے راستے جنوبی سوڈان میں پیدا ہونے والے تیل کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے کہا گیاہے۔

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے صدور نے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے، لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم مسائل کا ابھی تصفیہ ہونا باقی ہے۔

سوڈان کے صدر عمر البشیر اور جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے جمعرات کو ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

معاہدے میں دونوں ممالک سے سرحدوں سے اپنی فوجیں ہٹانے اور شمال کے راستے جنوبی سوڈان میں پیدا ہونے والے تیل کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے کہا گیاہے۔

ایک اور معاہدے میں ایک نرم سرحد کے قیام کے لیے کہا ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے افراد بلاروک ٹوک تجارت کرسکیں اور اپنے مال مویشی لے جاسکیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ دونوں فریق متنازعہ سرحد سے اپنے فوجی دستے دس کلومیٹر پیچھے ہٹا لیں گے۔

اس سے قبل اخبار سوڈان ویژن نے سوڈانی سفیر عبدالرحیم سرالخاتم کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ملک سیکیورٹی اور تیل سے منسلک تنازعات پر معاہدےتک پہنچ گئے ہیں۔

لیکن دونوں ملکوں کے درمیان یہ تصفیہ نہیں ہوسکا ہے کہ تیل پیداکرنےوالے علاقے ابیی اور دوسرے متنازع سرحدی علاقوں پر کس کا کنٹرول ہوگا۔

سوڈان کے شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان 21 برس کی خانہ جنگی کے بعد گذشتہ سال جولائی میں جنوبی حصہ آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیاتھا۔
XS
SM
MD
LG