رسائی کے لنکس

خرطوم: عمر البشیر کے خلاف فرد جرم عائد


فائل
فائل

سوڈان کے ایک جج نے بدعنوانی اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی رکھنے کے الزام میں برطرف صدر عمر البشیر کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔

رائٹرز کے مطابق، بشیر نے ہفتے کے روز خرطوم کی عدالت کو بتایا کہ انھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی۔ لیکن، انھوں نے یہ رقم نجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کی۔

فوری طور پر یہ بات واضح نہیں ہوئی آیا بشیر نے یہ رقم کس طرح استعمال کی۔

بین الاقوامی عدالتِ انصاف 75 برس کے سابق سوڈانی صدر کے خلاف جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات پر فرد جرم عائد کر چکی ہے، جو ان سے سوڈان کے ڈارفر خطے میں طویل عرصے تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران مبینہ طور پر سرزد ہوئے۔

مئی میں بشیر کے خلاف اشتعال انگیزی اور احتجاج کرنے والوں کو ہلاک کرنے کا بھی الزام عائد کیا، جو ان کی حکومت کے لیے خطرے کا باعث تھے۔

XS
SM
MD
LG