رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان کو علیحدہ 'ڈومین نیم' فراہم کردیا گیا


Actress Jodie Foster poses with her Cecil B. DeMille award at the 70th annual Golden Globe Awards in Beverly Hills, California January 13, 2013.
Actress Jodie Foster poses with her Cecil B. DeMille award at the 70th annual Golden Globe Awards in Beverly Hills, California January 13, 2013.

برِاعظم افریقہ کی نو آزاد مملکت جنوبی سوڈان کو علیحدہ انٹرنیٹ ڈومین کوڈ فراہم کردیا گیا ہے جس کے بعد مملکت سے تعلق رکھنےو الی ویب سائٹس کے ایڈریسز کے آخر میں "ڈاٹ ایس ایس" کا اضافہ ہوسکے گا۔

'ایلفا 2' کے نام سے معروف مذکورہ کوڈ انٹرنیٹ اور دیگر تکنیکی فیلڈز کے معیارات کے منتظم ادارے 'انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی او ایس)' کی جانب سے جنوبی سوڈان کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سوڈان کے لیے بدستور 'ڈاٹ ایس ڈی' کوڈ مختص رہے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان نے طویل خانہ جنگی کے بعد ایک امن معاہدے کےتحت ہونے والے ریفرنڈم کے نتیجے میں گزشتہ ماہ سوڈان سے آزادی حاصل کی تھی۔

جنوبی سوڈان کے عبوری وزیرِ ٹیلی مواصلات مدوت بیار ییل کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو "ایس ایس ڈی" کا علیحدہ 'ایلفا 3' کوڈ بھی موصول ہوگیا ہے جو پاسپورٹس اور قومی کرنسی کے علیحدہ شناخت اور پولیس، ایوی ایشن اور موسمیات کے محکموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مدوت نے جنوبی سوڈان کو نئے کوڈز کی جلد فراہمی پر آئی او ایس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ بات مزید واضح ہوتی ہے کہ عالمی برادری ان کے ملک کو تسلیم کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG