رسائی کے لنکس

سوڈان جوہری توانائی حاصل کرنے کی کوشش میں


سوڈان
سوڈان

سوڈان کے سرکاری ادارے نے کہا ہے کہ ملک ایک نیوکلیئر ری ایکٹر درآمد کرنے کا سوچ رہا ہے اور آئندہ دس برس کے دوران ایک جوہری پاور پلانٹ تیار کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

منگل کے روز ‘سُونا’ نے خبر دی ہے کہ پراجیکٹ پر سوڈانی سائنس دانوں اور عہدے داروں سے گفتگو کے لیےجوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ماہرین آپس میں رابطے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک اجلاس کے دوران سوڈان کے جوہری توانائی کے سربراہ محمد احمد حسن طیب نے اِس بات پر زور دیا کہ اِن ری ایکٹروں کو پُر امن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، مثلاً سرطان کے علاج اور کان کنی کے لیے۔

خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ اِس وقت منصوبے کے قابلِ عمل ہونے کا مطالعہ کیا جارہا ہے اورتوانائی کے بین الاقوامی ادارے نے پہلے ہی سوڈان کے لیے دو نیوکلیئر ری ایکٹر کے حصول کی اجازت دے رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG