رسائی کے لنکس

سوڈان: حزبِ اختلاف کی پارٹیوں نےصدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا


یاسر ارمان
یاسر ارمان

سوڈان میں حزبِ اختلاف کی چار بڑی پارٹیوں نے عنقریب ہونے والے صدارتی انتخاب سے اپنے اُمید واروں کے نام واپس لے لیے ہیں۔

اُمّہ پارٹی کے نمائیندوں نے جمعرات کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اس سے ایک روز پہلے نیم خود اختیار جنوبی سوڈان میں برسرِ اقتدار پارٹی ایس پی ایل ایم نے صدارتی الیکشن سے الگ ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔

ایس پی ایل ایم کے اُمید وار یاسر ارمان نے جمرات کے روز افریقہ کے لیے وائس آف امریکہ کی انگلش سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ووٹنگ میں صدرعمر البشیر کی نیشنل کانگریس پارٹی کی دھاندلیوں کی وجہ سے الیکشن کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سوڈان کے علاقے دارفُر میں تنازعے کی بنیاد پر کیا ہے۔

ارمان کے بارے میں سمجھا جارہا تھا کہ وہ 11 اپریل کی ووٹنگ میں مسٹر بشیر کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG