رسائی کے لنکس

سوڈان: بشیر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے


صدر عمر البشیر
صدر عمر البشیر

سوڈان کے اہم صدارتی انتخاب میں صدر عمر البشیر کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

سوڈان کے الیکشن کمیشن نے پیر کے روز کہا ہے کہ مسٹر بشیر نےدو ہفتے پہلے انتخابات میں 68 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

صدر بشیرکی کامیابی اُسی وقت تقریباً یقینی ہوگئى تھی جب اُن کے دو بڑے حریف یہ کہتے ہوئے انتخابی مقابلے سے الگ ہوگئے تھے کہ برسرِ اقتدار نیشنل کانگریس پارٹی ووٹنگ میں دھاندلی کی تیاری کررہی ہے۔

سوڈان کے صدر کسی ملک کے واحد ایسے صدر ہیں جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہیں۔عدالت نے مسٹر بشیر پرسوڈان کے علاقے دارفُر میں مبیّنہ جرائم کے باضابطہ الزامات عائد کیے ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دوسرے انتخابی نتائج کے مطابق نیم خود اختیار جنوبی سوڈان میں سَلوا کِیر کو صدر چُنا گیا ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ کِیر نے 93 فیصد سے کچھ کم ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جنوبی سوڈان میں آئیندہ جنوری میں علاقے کی آزادی کے سوال پر ریفرینڈم ہوگا۔یہ ریفرینڈم اور اس مہینے کے انتخابات، دونوں قیامِ امن کے اُس سمجھوتے کا اہم حصّہ ہیں،جس کے تحت سوڈان میں شمال اور جنوب کے درمیان طویل خانہ جنگی ختم ہوئى تھی۔

XS
SM
MD
LG