رسائی کے لنکس

سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 36 ہلاک


اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 26 ہزار گھروں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

سوڈان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے کم ازکم 36 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق 26 ہزار کے لگ بھگ گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے زیادہ تر گھر دارالحکومت خرطوم کے قریب تباہ ہوئے۔ شمال میں دریائے نیل کے کنارے آباد ریاست سب سے زیادہ متاثر ہوئی لیکن بعض دیگر علاقوں میں بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

بعض علاقوں میں پانی داخل ہونے کے باوجود رہائشی اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں اور سیلابی پانی سے بچنے کے لیے چھتوں پر جا بیٹھے ہیں۔

سوڈان میں بارشوں کا آغاز اگست کے اوائل میں ہوا تھا اور پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چند تک جاری رہیں گی۔
XS
SM
MD
LG