رسائی کے لنکس

شمالی سوڈان کی فورسز پر ابیی کےعلاقے میں بمباری کا الزام


.
.

جنوبی سوڈان کے9 جولائی میں ایک آزاد ملک بننے سے قبل شمالی اور جنوبی دونوں حصے اپنے کئی اختلافات طے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن میں سے ایک ابیی کے علاقے کا مستقبل بھی ہے

جنوبی سوڈان نے سوڈانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سرحدی علاقے کے دیہاتوں پر دوسرے روز بھی گولہ باری کی ہے۔

سدرن پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان فلپ ایگور نے ہفتے کے روز کہا کہ تیل سے مالامال علاقے ابیی کے کم ازکم چاردیہاتوں پر فضاسے بم برسائے گئے۔ تاہم ترجمان نے ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کےبارے میں کچھ نہیں بتایا۔

سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے ایک ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی جو شمالی اور جنوبی سوڈان کی جانب سے سرحدی علاقے میں ایک دوسرے پر تازہ حملوں کا الزامات کے بعد سامنے آئی ہیں۔

جمعے کے روز سوڈانی فوج نے حریف جنوبی سوڈان کی فورسز پر ابیی کے علاقے میں واقع ڈوکورا قصبے میں اقوام متحدہ کے قافلے کے ساتھ جانے والے سوڈانی فوجیوں سے حملوں کا الزام لگایا تھا۔

جنوبی سوڈان نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی سوڈانی دستوں نے خود اپنے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

جنوبی سوڈان کے9 جولائی میں ایک آزاد ملک بننے سے قبل شمالی اور جنوبی دونوں حصے اپنے کئی اختلافات طے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن میں سے ایک ابیی کے علاقے کا مستقبل بھی ہے۔V

XS
SM
MD
LG