رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان کا ہمسایہ ملک سوڈان پر فضائی حملے کاالزام


جنوبی سوڈان کا ہمسایہ ملک سوڈان پر فضائی حملے کاالزام
جنوبی سوڈان کا ہمسایہ ملک سوڈان پر فضائی حملے کاالزام

جنوبی سوڈان نے ہمسایہ ملک سوڈان کے ساتھ عدم جارحیت کے ایک معاہدے پر دستخطوں کے محض دو روز بعد اس پر ایک متنازع سرحدی قصبے پر فضائی حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔

جنوبی سوڈان کے حکام نے کہاہے کہ روسی ساختہ انتونوف جیٹ طیاروں نے اتوار کے روز جاؤ نامی قصبے پر کئی بم گرائے ، جس سے کم ازکم چارافراد زخمی ہوئے۔

جنوبی سوڈان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ قصبہ اس کی سرحدکے اندر واقع ہے، جب کہ سوڈان کا کہناہے کہ یہ قصبہ اس کی جنوبی ریاست کردفان کی حدود میں شامل ہے۔

سرحدوں اور تیل پر تنازعات کے نتیجے میں سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے اور دونوں ممالک کے راہنما جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کرچکے ہیں۔

افریقی یونین دونوں ممالک کے درمیان تیل سے متعلق تنازعات طے کرانے کے لیے ادیس ابابا میں بات چیت کی میزبانی کرنے والی ہے ۔

تیل کے ذخائر دونوں ممالک کے لیے آمدنی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG