رسائی کے لنکس

کویت: مسجد میں خودکش بم دھماکا، کم ازکم دس ہلاک


کویت سٹی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ایک مسجد میں یہ خودکش حملہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں نماز جمعہ کے لیے موجود تھی۔

کویت کے دارالحکومت میں جمعہ کو ایک مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم ازکم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق کویت سٹی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ایک مسجد امام صادق میں یہ خودکش حملہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں نماز جمعہ کے لیے موجود تھی۔

ذرائع ابلاغ نے پارلیمنٹ کے ایک رکن خلیل الصالح کے حوالے سے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے جس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا اس وقت مسجد میں نمازی حالت رکوع تھے۔

دھماکے سے مسجد کی چھت اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشیویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ادھر سنی شدت پسند گروہ داعش نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اس خودکش بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کویت میں تشدد کے ایسے واقعات بہت ہی کم دیکھنے میں آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG