رسائی کے لنکس

قندھار میں نیٹو کے قافلے پر خود کش حملہ


فائل
فائل

افغانستان میں نیٹو مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور جلد اس بارے میں ذرائع ابلاغ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

افغانستان میں نیٹو افواج کے ایک قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بارود سے بھری ایک گاڑی بدھ کو افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے ہوائی اڈے کے نزدیک غیر ملکی فوجی دستے کے ایک قافلے سے ٹکرائی ہے۔

افغانستان میں نیٹو مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور جلد اس بارے میں ذرائع ابلاغ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

تاہم ایک سکیورٹی اہلکار نے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ حملے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

'رائٹرز ' کو ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ اس نے جائے واقعہ پر نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کو اترتے اور اڑتے دیکھا ہے۔

قندھار کے ہوائی اڈے پر افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کا ایک بڑا مرکز موجود ہے جس کےنزدیکی علاقوں میں فوجی قافلوں پر اس سے قبل بھی کئی حملے ہوچکے ہیں۔

افغانستان میں اس وقت بھی امریکہ سمیت 39 ملکوں کے لگ بھگ 13 ہزار فوجی اہلکار موجود ہیں جو افغانستان سکیورٹی فورسز کو تربیت، مشاورت اور معاونت کی فراہمی پر مامور ہیں۔

XS
SM
MD
LG