رسائی کے لنکس

شام میں الباب کے قریب خودکش کار بم دھماکا، درجنوں ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یہ دھماکا ’فری سئیرین آرمی‘ کی ایک چیک پوائنٹ پر ہوا جہاں بہت سے افراد جمع تھے، اُن سے بہت سے الباب واپس جانا چاہتے تھے۔

شام میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 35 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکا الباب کے قریب شام کے ایک گاؤں میں ہوا۔

ایک روز قبل ہی ترک فورسز اور اُن کے اتحادیوں نے اسٹریٹیجک اہمیت کے علاقے الباب کا کنٹرول حاصل کرنے کا بتایا تھا۔

داعش کے جنگجو اس علاقے پر قابض تھے۔

یہ دھماکا ’فری سئیرین آرمی‘ کی ایک چیک پوائنٹ پر ہوا جہاں بہت سے افراد جمع تھے، اُن سے بہت سے الباب واپس جانا چاہتے تھے۔

ترک میڈیا کے مطابق الباب اب مکمل طور ترک اور باغی فورسز کے قبضے میں ہیں اور علاقے کو کلئیر کرنے کا آپریشن جاری ہے۔

ایک مبصر ادارے سیئرین آبزویٹری کے مطابق اس ہفتے الباب میں حمتی کارروائی میں 127 عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں 38 بچے شامل ہیں۔

داعش نے ہزاروں شہریوں کو الباب میں روک کر رکھا اور اُنھیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

XS
SM
MD
LG