برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں 31 ویں اولمپکس گیمز کا افتتاح ہو گیا ہے۔ 200 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس کے علاوہ پہلی مرتبہ پناہ گزینوں کی ایک ٹیم بھی بزازیل میں ہونے والے کھیلوں کے ان مقابلوں میں حصہ لے گی۔
ریو اولمپکس کا رنگا رنگ آغاز

1
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں 31 ویں اولمپکس گیمز کا افتتاح ہو گیا ہے۔

2
افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی اور بہترین پروگرام پیش کیے گئے۔

3
برازیل کے عبوری صدر مچل تمر نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔

4
درجنوں دیگر ممالک کے سربراہان یا اعلٰی عہدیداروں نے بھی ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔