برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں 31 ویں اولمپکس گیمز کا افتتاح ہو گیا ہے۔ 200 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس کے علاوہ پہلی مرتبہ پناہ گزینوں کی ایک ٹیم بھی بزازیل میں ہونے والے کھیلوں کے ان مقابلوں میں حصہ لے گی۔
ریو اولمپکس کا رنگا رنگ آغاز
5
ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ تین ارب لوگوں نے ٹیلی ویژن کے ذریعے اولمپکس کی افتتاحی تقریب دیکھی ہے۔
6
ان مقابلوں میں روس کے 271 ایتھلیٹس کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔
7
اولمپکس کے مقابلے ریو میں 32 مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جب کہ فٹ بال میچز دیگر شہروں میں بھی رکھے گئے ہیں۔
8
ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں روشنی، موسیقی اور رقص کے ذریعے برازیل کی رنگا رنگ ثقافت کا جشن منایا گیا۔