رسائی کے لنکس

سرینام میں سات کان کن مٹی کے تودے کی زد میں آ کر ہلاک


سرینام میں سات کان کن مٹی کے تودے کی زد میں آ کر ہلاک
سرینام میں سات کان کن مٹی کے تودے کی زد میں آ کر ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی امریکہ میں واقع ملک سرینام میں ایک سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے وہاں غیر قانونی طور پر کھدائی کرنے والے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو پیش آنے والے اِس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ مزید تین تودے کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کان کنوں میں سے بیشتر کا تعلق مارون کمیونٹی سے ہے ، جو 17 ویں اور 18 ویں صدی میں یہاں لائے گئے افریقی غلاموں کی نسل پر مشتمل ہے۔

سرینام میں سونے کی کان سر گولڈنامی کمپنی کی ملکیت ہے جو کہ امریکہ میں قائم دو کمپنیوں Alcoa اور Newmont کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ سرگولڈ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اس کے لیے کام نہیں کرتے اور وہ کان میں بغیر اجازت لیے داخل ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG