رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں سات ہلاک


پاکستان میں نو منتخب وزیراعظم نواز شریف کی حکومت میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں سات مشتبہ شدت پسندوں کے ہلاک ہو گئے۔

بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے یہ حملہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع شوال کے علاقے میں ہوا۔

جمعہ اور ہفتہ کی شب مبینہ امریکی ڈرون سے داغے گئے میزائلوں سے منگروٹھی نامی گاؤں میں ایک احاطے کو نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاکستان کے نو منتخب وزیرِاعظم نواز شریف کے رواں ہفتہ اپنے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے افتتاحی خطاب میں ڈورن حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اُن کہنا تھا کہ پاکستان دوسروں کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے تو اس کی خود مختاری کا بھی احترام ہونا چاہیئے اور ڈرون حملوں کا ‘‘یہ باب اب بند ہونا چاہیئے۔’’

XS
SM
MD
LG