رسائی کے لنکس

مینگورہ میں خودکش حملے میں سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وادی سوات میں گذشتہ تین ماہ کے دوران یہ دوسرا خودکش بم حملہ ہے

پولیس حکام کے مطابق وادی سوات کے مرکزی تجارتی شہر مینگورہ کے مصروف ترین نشاط چوک میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر پیر کی سہ پہرخود کش بم حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک جب کہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہر ی شامل ہیں ۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دھماکے سے کم ازکم چھ دکانوں اور متعد د گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس محمد ادریس نے جائے وقوع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گھڑی اور موبائل فون پولیس کے ہاتھ لگی ہے جن سے اُن کے بقول تحقیقات میں مدد ملے گی ۔

خیال رہے کہ وادی سوات میں گذشتہ تین ماہ کے دوران یہ دوسرا خودکش بم حملہ ہے گذشتہ سال یکم دسمبر کو ہونے والے خودکش حملے کا نشانہ صوبہ سرحد میں برسراقتدار جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمشیر علی خان تھے جو اس حملے ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG