رسائی کے لنکس

”فضل اللہ کا پیچھاجاری ہے“


”فضل اللہ کا پیچھاجاری ہے“
”فضل اللہ کا پیچھاجاری ہے“

پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مسعود اسلم نے کہا ہے کہ طالبان کا کمانڈر مولانا فضل اللہ سوات میں نہیں ہے تاہم اُنھوں نے بتایا کہ اُس کا پیچھا کیا جارہا ہے اور اُن کے بقول بہت جلد اُسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

لیکن کور کمانڈر نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی اور نہ ہی یہ بتا یا کہ کس علاقے میں طالبان کمانڈر فضل اللہ کو تلاش کیا جارہا ہے۔

جمعرات کے روز سوات کے مرکزی علاقے سیدو شریف میں فوج کے تعاون سے ازسر نو تعمیر کیے جانے والے منصوبوں کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر مسعود اسلم نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں خاصی حد تک مکمل ہو گئی ہیں ۔ تاہم علاقے میں زیرزمین چلے جانے والے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے تلاشی کا عمل جاری ہے ۔

اُنھوں نے بتایا کہ اب تک گرفتار کیے جانے والے شدت پسندوں سے تحقیقات جاری ہیں اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد اُنھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG