رسائی کے لنکس

سویڈن : دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ، دو زخمی


سویڈن میں پولیس نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز وسطی سٹاک ہوم میں تقریباً ایک ساتھ ہونے والے دودھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ خریداری کے ایک مصروف علاقے میں ایک کار کے قریب ہوا جس سے دوافراد زخمی ہوگئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد اسی سڑک پر دوسرے دھماکے کی آواز سنی گئی اور بعد میں پولیس کو وہاں پر ایک شخص کی نعش ملی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکوں کا سبب کیا تھا اور آیا ان کا آپس میں کوئی تعلق تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے ریسکوسروسز کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ جس کار میں دھماکہ ہوا اس میں گیس کے سلینڈر موجود تھے۔

فوری طورپر کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں ملیں۔

XS
SM
MD
LG