رسائی کے لنکس

مالی: سوئزرلینڈ کی ایک شہری اغوا


فائل
فائل

ٹمبکٹو کے رہائشیوں اور حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح مسلح افراد خاتون بیٹرک اسٹاکلی کے گھر میں داخل ہوئے اور انھیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ ان کے اغوا کی فوری طور پر ذمہ داری  کسی نے قبول نہیں کی

مالی کے شمالی علاقے میں رہائش پزیر سوئزرلینڈ کی ایک خاتون کو ان کے گھر سے چار سال کے عرصے میں دوسری بار اغوا کرلیا گیا ہے۔

ٹمبکٹو کے رہائشیوں اور حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح مسلح افراد خاتون بیٹرک اسٹاکلی کے گھر میں داخل ہوئے اور انھیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ ان کے اغوا کی فوری طور پر ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مالی میں سوئز شہری کے مبینہ اغوا سے آگاہ ہیں۔ تاہم، انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔

عیسائی مشنری 40 سالہ اسٹاکلی کو اپریل 2012 ء میں بھی اسلامی انتہا پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ تاہم، 10 دن بعد رہا کردیا تھا۔

شمالی مالی کے اس علاقے کو اس وقت اسلامی گروپ نے دارلحکومت باماکو میں ایک فوجی بغاوت کے بعد قبضے میں لے لیا تھا۔ فرانسسی قیادت میں فورسز نے بعد میں انھیں یہاں سے نکال باہر کیا۔ تاہم، مسلح افراد پھر بھی سرگرم عمل رہے۔

مغربی ممالک کے درجنوں شہری اس گروپ کے ہاتھوں مغربی اور شمالی افریقہ میں 2008ء سے 2013ء کے درمیان اغوا ہوچکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر رہا ہوگئے ہیں۔ تاہم، مغربی ممالک کے دو مغوی جنھیں شمالی مالی میں 2011ء میں اغوا کیا گیا تھا، اب تک القائدہ کے قبضے میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG