رسائی کے لنکس

سڈنی: پاکستان کو اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 412 رنز درکار


آسٹریلیا کے 538رنز کے جواب میں پاکستان کاآغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شرجیل خان صرف 4رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر رینشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر126 رنز بنا لیے۔ آسٹریلیا کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 412 رنز درکار ہیں جب کہ 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

یونس خان 64 اور اظہر علی 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا اور ہینڈزکومب کی شاندار بیٹنگ کے باعث 8 وکٹوں کے نقصان پر 538 رنز بنائے تھے جس کے بعد کپتان اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

آسٹریلیا کے 538 رنز کے جواب میں پاکستان کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شرجیل خان صرف 4رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر رینشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم بھی ہیزل ووڈ کا شکار بنے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی اور یونس خان نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 120 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے اپنی نصف سنچریز مکمل کیں۔

آسٹریلیا نے بدھ کو 365 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر نا مکمل اننگز شروع کی، کھیل کا پہلا سیشن آسٹریلوی بیٹسمینوں کے نام رہا اور صرف ایک وکٹ گنوا کر مجموعی اسکور454 تک پہنچا دیا، اس موقع پر رینشا 184رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لنچ کے بعد آسٹریلوی بیٹسمین ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے رہے، کارٹ رائٹ 37 ، میتھیو ویڈ29 ، مچل اسٹارک 16 رنز اور ہنڈز کومب 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسکور 538رنز پر پہنچا تو کپتان اسٹیون اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ یاسر شاہ نے 3،عمران خان اور اظہر علی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

XS
SM
MD
LG