رسائی کے لنکس

عرب لیگ کے نگران مشن پر فرانس کے تحفظات


عرب لیگ کے نگران مشن پر فرانس کے تحفظات
عرب لیگ کے نگران مشن پر فرانس کے تحفظات

فرانس نے شام کا دوہ کرنے والے عرب لیگ کے نگران مشن پر عائد کی جانے والی شرائط پر اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ ایلین جوپے نے منگل کے روز کہا کہ عائد کردہ شرائط کی وضاحت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے شام کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل خاموش نہیں بیٹھ سکتی اور یہ کہ صدر بشارالاسد کی حکومت کا کوئی حقیقی مستقبل نہیں ہے۔

روس اور چین نے شام سرکار کی مظاہرین کی ہلاکت خیز پکڑدھکڑ پر سلامتی کونسل کی جانب سے مذمت اور مغربی ممالک کی طرف سے شام پر پابندیاں لگانے کی مہم کا راستہ روک رکھاہے۔

عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے پیر کے روز قاہرہ میں کہاتھا کہ عرب لیگ کےمعائنہ کاروں کی موجودگی کے باوجود شام کے شہروں میں چھپ کر گولیاں چلانے والے اور توپوں کے گولے بدستور ایک خطرہ ہیں۔

انہوں نے شام میں فوری فائربندی کی اپیل کرتے کہا کہ چھپ کر گولیاں چلانے والے اب بھی لوگوں کو ہلاک کررہے ہیں اور یہ پتا چلانا مشکل ہورہاہے کہ انہیں مارنے والا کون ہے۔

عرب لیگ نے شام میں یہ جائزہ لینے کے لیے اپنے معائنہ کار بھیجے تھے کہ نوماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہرین کی پکڑ دھکڑ روکنے کے لیے عرب لیگ کے امن منصوبے پر کس حد تک عمل درآمد کیا جارہاہے۔

امن منصوبے میں کہا گیا ہے کہ شام کی حکومت شہروں کی سڑکوں سے سیکیورٹی فورسز اور بھاری ہتھیار ہٹا لے ، حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات کرے ، سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور عرب لیگ کے معائنہ کاروں کو ملک میں آنے کی اجازت دے۔

XS
SM
MD
LG