رسائی کے لنکس

اسد حکومت اختیارات جمہوری نظام کو منتقل کریں، صدر مرسی


صدر محمد مرسی
صدر محمد مرسی

مسٹر مرسی نے کہا کہ شام کے عوام کا ساتھ دینا دنیا کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کا تنازع، خطے میں جاری انقلابی لہر کا ایک حصہ ہے۔

شام کے صدر بشارالاسد پربین الاقوامی اور علاقائی دباؤ مسلسل بڑھ رہاہے اور جمعرات کو مصر کے نو منتخب صدرنے اسد حکومت کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے اختیارات جمہوری نظام کو منتقل کرنے پر زور دیا۔

صدر محمد مرسی نےان خیالات کا اظہار ایران میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس میں اپنے پہلے خطاب کے دوران کیا ۔ ایران شام کے پرجوش حامیوں میں شامل ہے۔

مسٹر مرسی نے کہا کہ شام کے عوام کا ساتھ دینا دنیا کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کا تنازع، خطے میں جاری انقلابی لہر کا ایک حصہ ہے۔

شام کے وفد نے مسٹر مرسی کی تقریر کے دوران احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے غیر جانب دار تحریک کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ شام کے تنازع کے حل کے لیے مزید اقدامات کریں۔

ایران اور شام کا کہناہے کہ ملک میں جاری بےچینی کا عرب انقلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کی زیادہ تر وجہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد ہیں جو امریکہ اور کئی علاقائی ممالک کے لیے کام کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام میں انسانی بہبود کے بحران پر بات چیت کے لیے جمعرات کو دیر گئے اجلاس کررہی ہے۔

جب کہ اس سے قبل شام کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے سے متعلق تین مغربی ممالک کی قرارد داد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا تھا۔

شام میں لڑائی بدستور جاری ہے اور باغیوں کا کہناہے کہ انہوں نے ترک سرحد کے قریب شمالی صوبے ادلب میں ایک فائٹر جیٹ طیارہ مار گرایا ہے۔ آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
XS
SM
MD
LG