رسائی کے لنکس

شام: مبینہ کیمیائی حملے میں 100 افراد ہلاک


انسانی حقوق کی تنظیم ’سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی شہر ادلب میں منگل کو ایک فضائی کارروائی میں کم از کم 100 افراد ہلاک، جب کہ 350 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے سیئرین آبزرویٹری کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی کارروائی کے بعد دم گھٹنے سے کئی افراد بے ہوش ہوگئے اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر ’’کیمیائی‘‘ گیس سے کیا گیا حملہ تھا۔

تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے شامل ہیں۔

شام کی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کرتی رہی ہے۔

برطانیہ میں قائم سیئرین آبزرویٹری گروپ کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں شامی حکومت یا روسی طیاروں نے ادلب میں یہ فضائی کارروائی کی۔

فوری طور پر شامی فوج کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

رائیٹرز کے مطابق حزب مخالف کے حامی ’اورینٹ نیوز ٹیلی ویژن‘ کے مطابق اس فضائی کارروائی میں 50 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG