رسائی کے لنکس

شام: درعا میں مسجد پر فوجیوں کا ٹینکوں سے حملہ


شام: درعا میں مسجد پر فوجیوں کا ٹینکوں سے حملہ
شام: درعا میں مسجد پر فوجیوں کا ٹینکوں سے حملہ

میڈیا ذرائع نے شام میں عینی شاہدوں کے حوالے سے کہا ہے کہ فوجی دستوں نے درعا شہر کی ایک اہم مسجد پر حملہ کرکے اسے بند کردیا ہے ، جسے حکومت کے خلاف جاری مظاہروں میں ایک مرکزی حیثیت حاصل تھی۔

عینی شاہدوں کا کہناہے کہ فوجی دستوں نے، جنہیں ٹینکوں کی مدد حاصل تھی۔ ہفتے کے روزمسجد عمری کو گھیرے میں لے کر ان لوگوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کردیا، جن کے پاس مسجد کا کنٹرول تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح کم ازکم دو درجن فوجی گاڑیوں نے، جنہیں ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی، درعا کے پرانے شہر کے اس علاقے پرحملہ کیا جہاں مذکورہ مسجد واقع ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔

تازہ جھڑپیں جمعے کے ان مظاہروں کے بعد ہوئیں ہیں جن کے بارے میں سرگرم کارکنوں کو کہناہے کہ درعا سمیت ملک بھر میں ان مظاہروں کے دوران 62 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیمو ں کے مطابق چھ ہفتے قبل حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سے اب تک تشدد کے واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے جمعے کے روز شام کی حکومت کی جانب سے عام شہروں کے خلاف فوجی قوت کے استعمال کی مذمت کی۔ کونسل نے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے حق میں بھی ووٹ دیا۔

XS
SM
MD
LG