رسائی کے لنکس

شام: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، 14 ہلاک


اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شام کے شمال مشرقی شہر میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم "سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس" نے بتایا کہ یہ واقعہ حسکہ شہر کے مضافات میں ایک شادی ہال میں پیش آیا۔

اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس علاقے میں کرد فورسز کا کنٹرول ہے لیکن بعض حصوں میں شام کی سرکاری فورسز نے بھی کنٹرول قائم کر رکھا ہے۔

تاحال کسی نے فرد یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن شدت پسند گروپ داعش کردوں کو ماضی میں نشانہ بناتا آیا ہے۔

اگست میں مشرقی ترکی میں کردوں کی ایک شادی کی تقریب پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کا الزام بھی داعش پر عائد کیا جاتا ہے۔

اس خودکش حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے بتایا تھا کہ خودکش بمبار 14 سال تک کی عمر کا ایک لڑکا تھا۔

XS
SM
MD
LG