رسائی کے لنکس

شام:دو بم دھماکوں میں 14 ہلاک


مارچ 2011ء میں شام میں شروع ہونے پرامن مظاہروں نے بعد میں تشدد کی شکل اختیار کر لی اور اب تک ہزاروں افراد ان میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں منگل کو پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ دھماکے شہر کے مرکزی علاقے ’المعراج اسکوائر‘ میں ہوئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کا الزام ہے کہ دھماکے خودکش بمباروں کی کارروائی تھے اور ان میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔

صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو شامی حکومت ’’دہشت گرد‘‘ گردانتی ہے۔

برطانیہ میں مقیم سیئرین آبزرویٹری گروپ نے ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی ہے جن میں بہت سے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔


گروپ کے مطابق یہ خودکش بم دھماکے تھے جن میں سے ایک پولیس تھانے کے اندر جب کہ دوسرا عمارت کے باہر ہوا۔

مارچ 2011ء میں شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف شروع ہونے والے پرامن مظاہروں نے بعد میں تشدد کی شکل اختیار کر لی اور اب تک ہزاروں افراد ان میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG