رسائی کے لنکس

ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود شامی فضائیہ کی شہری آبادی پر بمباری


شامی فوج کے حملے سے ادلب کو نقصان پہنچا۔ 25 مئی 2019
شامی فوج کے حملے سے ادلب کو نقصان پہنچا۔ 25 مئی 2019

شامی حکومت نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک مارکیٹ پر بمباری کی جس سے کم از کم چار شہری ہلاک ہو گئے۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام، روس اور ایران کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ادلیب میں شدید بمباری بند کریں۔

برطانیہ میں قائم شام میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کے مطابق یہ فضائی بمباری ادلیب کے قصبے مارات النمان کے بازار پر کی گئی۔

اس فضائی بمباری کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکومت مخالف شامی سول ڈیفنس کے اہل کار ملبے میں دبے ہوئے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شامی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بمباری بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘‘دنیا یہ قتل و غارت دیکھ رہی ہے۔ اس کا کیا مقصد ہے اور اس سے کیا حاصل ہو گا، رک جاؤ۔’’

روسی صدر ولادمیر پوتن نے بھی اپریل میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا مگر ان کا کہنا ہے کہ ادلیب میں جنگجوؤں کی موجودگی 8 برس سے جاری شام کا تنازع حل کرنے میں رکاوٹ ہے۔

ادلیب شام کا شمال مغربی صوبہ ہے جو ترکی کی سرحد کے ساتھ ہے۔

شامی باغیوں نے، جن کا اس صوبے پر کنٹرول ہے، ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔ شام، روس اور جیسا کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کچھ حد تک ایران نے اس علاقے پر بمباری اور راکٹ حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔

انسانی حقوق کی شامی مبصر تنظیم کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں جاری تشدد کی لہر کے باعث اب تک 950 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG