رسائی کے لنکس

شام: مظاہرے جاری، نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان


شام: مظاہرے جاری، نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان
شام: مظاہرے جاری، نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

شامی صدر بشار الاسد نے زراعت کے ایک سابق وزیر کو ملک کا نیا وزیرِ اعظم مقرر کرکے حکومت تشکیل دینے کے لیے کہا ہے، ایسے میں جب جمعے کے روز دعما نامی شہر میں ہلاک ہونے والے آٹھ احتجاجی مظاہرین کی تدفین کے موقع پر ہزاروں لوگوں کا اجتماع ہوا۔

عبدالصفر، حکمراں بعث پارٹی کے ایک رُکن ہیں جنھیں محمد ناجو عطری کی جگہ نامزد کیا گیا ہے، جنھوں نےسیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں پچھلے منگل کو اپنی کابینہ کے ساتھیوں سمیت استعفیٰ دے دیا تھا۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے دو ہفتے قبل شروع ہونے والے تشدد کےاِن واقعات میں سکیوٹی افواج کے ہاتھوں 60سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم حکومت نے بے چینی کا الزام مسلح گروپوں کے سر ڈالا ہے۔

دعما، شامی دارلحکومت دمشق کے دیہی علاقے میں واقع ہےجہاں کےمتعدد مقامات پرمسٹراسد کے 11سالہ اقتدار اور اسد خاندان کی عشروں سے جاری حکمرانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

صفر 2003ء تک دمشق یونی ورسٹی کے شعبہٴ زراعت کے ڈین رہ چکے ہیں ، جِس کے بعد اُنھوں نے کابینہ کے ایک رکن کے طور پر کام کیا، جِس نے پچھلے ہفتے استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG