رسائی کے لنکس

شام: فوج دوبارہ ساحلی شہر بنی آس میں داخل


شام: فوج دوبارہ ساحلی شہر بنی آس میں داخل
شام: فوج دوبارہ ساحلی شہر بنی آس میں داخل

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شام کے فوجی ٹینکوں سمیت ہفتے کی صبح شہر بنی آس میں داخل ہوگئے ۔

ایک روز قبل حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 31افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق فوجی کشتیاں بھی اس ساحلی شہر کے نزدیک گشت کررہی ہیں جب کہ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ فوجی ٹینکوں نے قریبی علاقے بیداکا بھی محاصرہ کرلیا ہے۔

فوجی شہر بنی آس میں تین طرف سے داخل ہوئے اور اس سے قبل بجلی اور مواصلات کا نظام معطل کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ یہ شہر صدر بشر الاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا گڑھ ہے جنہوں نے مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG