رسائی کے لنکس

شام سےحزب اللہ کومیزائیلوں کی مبیّنہ منتقلی پر امریکہ کی تشویش


شام سےحزب اللہ کومیزائیلوں کی مبیّنہ منتقلی پر امریکہ کی تشویش
شام سےحزب اللہ کومیزائیلوں کی مبیّنہ منتقلی پر امریکہ کی تشویش

امریکہ نے ان الزامات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شام نے لبنان میں قائم عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کو دُور مار سکڈ میزائیل منتقل کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے کہا ہے کہ امریکہ پہلے ہی شام کی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کرچکا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا ہے کہ میزائیلوں کی اس قسم کی کوئى بھی منتقلی لبنان کو‘بڑے خطرے ’ میں ڈال دے گی۔

ان بیانات سے ایک دن پہلے اسرائیل کے صدر شِمعون پیریز نے شام پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حزب اللہ کو سَکڈ میزائیل فراہم کررہا ہے ، جو اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006 میں ایک ماہ تک جنگ ہوئى تھی جس میں 1,200 لبنانی لوگ اور 160 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔جنگ کے دوران حزب اللہ نے اسرائیل پر ہزاروں میزائیل فائر کیے تھے۔ اور اسرائیلی فوجوں نے لبنان کی علاقائى حدود کے اندر حملے کیے تھے۔

امریکہ ایک طویل عرصے سے شام پر حزب اللہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کررہا ہے، جسے امریکہ ایک دہشت گرد تنظیم خیال کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG