رسائی کے لنکس

شام: باغیوں نے ساتھیوں کے بدلے 48 ایرانی مغوی رہا کر دیے

برازیل میں فٹ بال کے عالمی کپ سے قبل اسلام آباد میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
برازیل میں فٹ بال کے عالمی کپ سے قبل اسلام آباد میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

باغیوں نے گزشتہ اگست میں دمشق سے ایرانیوں کو اس الزام کے تحت اغوا کیا تھا کہ یہ افراد ایران کے پاسداران انقلاب کا حصہ تھے اور ’’جاسوسی مشن‘‘ پر تھے۔

شام کے باغیوں نے حکومت کی طرف سے دو ہزار قیدیوں کی آزادی کے بدلے 48 ایرانیوں کو رہا کر دیا ہے۔

ترکی کے ایک امدادی گروپ آئی ایچ ایچ نے کہا ہے کہ انھوں نے اس تبادلے میں کردار ادا کیا اور شام کی طرف سے رہا کیے جانے والوں میں ترکی اور دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔

باغیوں نے گزشتہ اگست میں دمشق سے ایرانیوں کو اس الزام کے تحت اغوا کیا تھا کہ یہ افراد ایران کے پاسداران انقلاب کا حصہ تھے اور ’’جاسوسی مشن‘‘ پر تھے۔

ایران نے ان دعوؤں کو یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ اغوا کیے جانے والے افراد مذہبی زائرین تھے۔
ایران اور شام خطے میں دو مضبوط اتحادی ہیں۔
XS
SM
MD
LG