رسائی کے لنکس

شام کے مسئلے پر امریکہ اور برطانیہ کی مشاورت


امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ
امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ

امریکہ اور برطانیہ نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف سرگرم باغیوں کو غیر فوجی امداد دی ہے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری بدھ کو اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ سے واشنگٹن میں ملاقات کر رہے ہیں جس میں بات چیت کا محور شام کی صورتحال ہو گا۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہونے جا رہی ہے جب دونوں ملک شام میں انتقال اقتدار کے مقصد کے حصول کے لیے ایسے ممکنہ اقدامات پر غور کرتے آئے ہیں کہ جس سے دو سال سے زائد عرصے سے جاری بحران کا خاتمہ ہوسکے۔

امریکہ اور برطانیہ نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف سرگرم باغیوں کو غیر فوجی امداد دی ہے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ایک روز قبل کہا تھا کہ صدر براک اوباما کے نزدیک شام کے صورتحال کے تناظرمیں دیگر پہلوؤں کے علاوہ باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی بھی ایک آپشن کے طور پر موجود ہے۔

دریں اثناء انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے شام میں حکومت اور حزب مخالف پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں امدادی کارکنوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے بدھ کے روز کہا کہ اقوام متحدہ ترکی کی سرحد سے امداد شمالی شام منتقل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

گروپ کے مطابق گزشتہ دسمبر سے اس سال اپریل تک متعدد شمالی صوبوں کے دورے سے معلوم ہوا کہ یہاں شہریوں کو خوراک اور طبی امداد کی ضرورت ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ یا تو اقوام متحدہ ایسی غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت کرے جو امداد فراہم کرسکتی ہیں یا پھر عالمی ادارہ اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے شام میں ضروری امداد پہنچائے۔
XS
SM
MD
LG