رسائی کے لنکس

شام سےفلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی درخواست


شام کی خانہ جنگی سے جان بچاکر اردن جانے والی فلسطینی پناہ گزین خواتین اردن کے ایک کیمپ میں (فائل)
شام کی خانہ جنگی سے جان بچاکر اردن جانے والی فلسطینی پناہ گزین خواتین اردن کے ایک کیمپ میں (فائل)

مسٹر عباس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں پھنسے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی میں مدد دیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس چاہتے ہیں کہ شام میں خانہ جنگی سے متاثر ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی میں داخلے کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

فلسطین کے سرکاری خبررساں ادارے وفا نے بدھ کے روز کہا کہ مسٹر عباس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں پھنسے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی میں مدد دیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں سے متعلق ادارے کا کہناہے کہ شام کے اندر چار لاکھ 86 ہزار فلسطینی پناہ گزین نوسرکاری اور تین غیر سرکاری کیمپوں میں مقیم ہیں۔

اس ہفتے کے دوران شام کے دارالحکومت دمشق میں واقعہ پناہ گزین کیمپ یرموک شدید لڑائیوں اور جنگی طیاروں کے حملوں کی زد میں رہاہے۔

دمشق کا پناہ گزین کیمپ 1957میں قائم کیا گیاتھا اور اس کا شمار شام میں فلسطینیوں کے سب سے بڑے کیمپ کے طورپر کیا جاتاہے۔
XS
SM
MD
LG