رسائی کے لنکس

نیٹو اور روس کا شام سے متعلق امن کانفرنس کی حمایت کا اعلان


بدھ کو ایک ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی قیادت میں سیاسی عمل ہی بحران کا واحد راستہ ہے۔

نیٹو اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام میں قیام امن پر آئندہ ماہ جنیوا میں متوقع کانفرنس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ایک ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی قیادت میں سیاسی عمل ہی بحران کا واحد راستہ ہے۔

رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور آرگنائزیشن فار پروہیبیشن آف کیمیکل ویپن کی طرف سے شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق ’’اہم ہیش رفت‘‘ کی بھی حمایت کی۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپین خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے بھی علیحدہ ملاقات کی جس میں امن کانفرنس سے متعلق منصوبے پر بات چیت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد شام میں روایتی نظام قائم کرنا ہے۔

بشارالاسد کی حکومت اور اس کے مخالفین اس کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر چکے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ اور کون اس اجلاس کا حصہ بنیں گے۔
XS
SM
MD
LG