رسائی کے لنکس

شام: النصرہ کے قبضے سے یرغمالی رہائی پانے میں کامیاب


فائل
فائل

اقوام متحدہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اِن 45 امن کاروں کا تعلق فیجی (فلپائن) سے ہے، جو تمام فوجی رو بصحت ہیں

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک جس گروہ نے اقوام متحدہ کے امن کاروں کو یرغمال بنا رکھا تھا، اُنھیں رہا کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اِن 45 امن کاروں کا تعلق فیجی سے ہے، جو تمام فوجی رو بصحت ہیں۔


اِن امن کاروں کو 28 اگست کو ’النصرہ گروپ‘ نے یرغمال بنایا تھا، جس سے قبل باغی گولان کی چوٹیوں پر ایک سرحدی چوکی پر چڑھ دوڑے تھے، جو اسرائیل شام سرحد کے ساتھ واقع ہے۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے امن کاروں کا یہ گروپ برغمالیوں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے امن کار 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ کے خاتمے، اور اسرائیل و شام کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے گولان ہائیٹس کے علاقے میں گشت کرتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG