رسائی کے لنکس

شام: قصیر شہر پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے لڑائی جاری


باغیوں کے لیے اپنی رسد کی بحالی کے لیے اس علاقے پر کنٹرول برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔

شام میں حکومت مخالف کارکنوں کا کہنا ہے کہ فوج نے قصیر شہر پر دوبارہ قبضے کے لیے کی جانے والی کارروائی تیز کردی ہے اور ایک ہفتے جاری جنگ میں اب انھوں نے بھاری گولہ باری بھی شروع کر دی ہے۔

لندن میں مقیم شام میں انسانی حقوق کے نگران گروپ ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے ہفتہ کو بتایا کہ باغیوں کے خلاف گزشتہ اتوار سے شروع ہونے والی لڑائی میں شام کے فوجیوں نے علاقے کی اہم شاہراہوں پر شدید گولہ باری ہے۔

باغیوں کے لیے اپنی رسد کی بحالی کے لیے اس علاقے پر کنٹرول برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔

شام میں مارچ 2011ء سے صدر بشار الاسد کے خلاف شروع ہونے والی تحریک میں اب تک 70 ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG