رسائی کے لنکس

شام: باغیوں نے اہم فضائی اڈے کا قبضہ داعش سے چھین لیا


باغی فورسز (فائل فوٹو)
باغی فورسز (فائل فوٹو)

منگل کو عراق اور شام کے درمیان داعش کی نقل وحرکت کے رابطے کو ختم کرنے کے لیے شروع کی گئی کارروائی کے چند گھنٹوں کے بعد اس فضائی اڈہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا گیا۔

شام میں امریکہ کی حمایت یافتہ باغی فورسز نے بدھ کو عراق کی سرحد کے قریب اس ایک چھوٹے ہوائی اڈے کا قبضہ بحال کروا لیا جسے شدت پسند گروپ داعش اپنے اڈے کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔

عراقی سرحد سے محض چند کلومیٹر دور واقع شہر البوکمال کے مضافات میں ہمدان فضائی اڈہ داعش کی ایک اہم اسٹریٹیجک چوکی کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔

منگل کو عراق اور شام کے درمیان داعش کی نقل وحرکت کے رابطے کو ختم کرنے کے لیے شروع کی گئی کارروائی کے چند گھنٹوں کے بعد اس فضائی اڈہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا گیا۔

داعش نے 2014ء میں البوکمال پر قبضہ کرتے ہوئے عراق و شام کے مابین اپنے لیے ایک موثر رابطہ قائم کیا تھا۔

ڈیڑھ سال قبل امریکی کی حمایت سے بننے والی نیو سریئن آرمی داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کی علامتی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک اہمیت بھی خاصی زیادہ ہے۔

رواں ہفتے ہی عراق فورسز نے فلوجہ شہر کا قبضہ داعش سے واگزار کروایا تھا اور اب عراق میں داعش کے نام نہاد دارالخلافے موصل کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

داعش نے 2014ء میں عراق و شام کے وسیع حصے پر قبضہ کر کے وہاں خلافت کا اعلان کیا تھا۔ اس گروپ کی طرف سے قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ لاکھوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس گروپ کے خلاف مقامی فورسز کو معاونت اور راہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG