رسائی کے لنکس

تعلقات میں بہتری کےلیےامریکی عہدے دار کی شامی صدرسےملاقات


ملاقات میں مختلف الخیالی اور یکساں موقف والےامور زیرِ غور آئے: ولیم برنز

برسوں کے بعد چوٹی کے ایک امریکی عہدے دار نے شام کا دورہ کیا اور بدھ کے روز شام کے صدر کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔ اِس سے ایک دِن قبل ہی امریکہ نے سنہ 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ اپنے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

امریکی معاون وزیر خارجہ ولیم برنز نے کہا کہ شامی صدر حافظ الاسدکے ساتھ دمشق میں ملاقات کے دوران کُھل کر بات ہوئی۔

برنز کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف الخیالی اور یکساں موقف والےمعاملات زیرِ غور آئے۔

منگل کو وائیٹ ہاؤس نے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے امریکی سفارتکار، رابرٹ فورڈ کو شام میں سفیر کے طور پر نامزد کیا۔ فورڈ، روانی کے ساتھ عربی بولتے ہیں اور وہ اِس وقت عراق میں امریکہ کے نائب سفیر ہیں۔

برنز نے اِس تعیناتی کو امریکہ کی طرف سےتعلقات کو بہتر بنانے اور عربوں اور اسرائیلیوں کے ساتھ جامع امن عمل کو جاری کرنے کی طرف ایک واضح اشارہ دیا۔

امریکہ نے جون میں کہا تھا کہ وہ شام میں اپنے سفیر کی دوبارہ تعیناتی پر غور کر رہا ہے، جِس کا مقصد شام کے ساتھ امور کو بہتر بنانے اور مشرقِ وسطیٰ امن عمل کو بڑھانے کی طرف اوباما انتظامیہ کی کوششوں کی غمازی کرتا ہے۔

فورڈ کی نامزدگی پر امریکی سینیٹ کی توثیق درکار ہوگی۔

XS
SM
MD
LG