رسائی کے لنکس

شام: تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک


شام: تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک
شام: تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک

شام کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہاہے کہ حکومت کے حامی ملیشیا نے شورش زدہ شہر حمص میں پانچ افراد کو ہلاک اور نو کو زخمی کردیا ہے۔

پیر کے روز تشدد کا یہ واقعہ قطر کے امیر شیخ حامد بن خلیفہ الثانی کی جانب سے شام میں عرب فوجی دستے بھیجنے کی اپیل کے ایک روز بعد پیش آیا۔

قطر کے امیر نے یہ اپیل اتوار کے روز امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی بی ایس کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کی جو کسی بھی عرب راہنما کی جانب سے اس طرح کی پہلی تجویز ہے۔

عرب لیگ کے معائنہ کاروں کی ٹیم کے سربراہ، سوڈانی سفیر غفار کدبا نے اتوار کے روز دمشق میں وائس آف امریکہ کے نمائندے کو بتایا کہ ہفتے کےروز عرب لیگ کی کانفرنس میں معائنہ کاروں کی رپورٹ پر گفتگو کے دوران وہ شام میں فوجی دستے بھیجنے کی تجویز پیش کریں گے۔

عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل امر موسیٰ نے کہاہے کہ 22 رکنی عرب لیگ کو قطر کے سربراہ کی اس تجویر پر غور کرنا چاہیے شام میں معائنہ کاروں کی جگہ عرب لیگ کے فوجی دستے تعینات کیے جائیں تاکہ شام کی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو ایک دوسرے سے دو ر رکھاجاسکے۔

XS
SM
MD
LG