رسائی کے لنکس

اپوزیشن کونسل کوتسلیم نہ کیا جائے: شام کے وزیر خارجہ کی وارننگ


اپوزیشن کونسل کوتسلیم نہ کیا جائے: شام کے وزیر خارجہ کی وارننگ
اپوزیشن کونسل کوتسلیم نہ کیا جائے: شام کے وزیر خارجہ کی وارننگ

ولید المعلم نے اتوار کے روز کہا کہ دمشق کسی بھی ایسے ملک کے خلاف سخت اقدامات کرے گاجو شام کی قومی کونسل کو تسلیم کرتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اپوزیشن گروپ ’غیر قانونی‘ ہے

شام کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا ہے کہ حال ہی میں قائم ہونے والی اپوزیشن کونسل کو تسلیم نہ کیا جائے۔

ولید المعلم نے اتوار کے روز کہا کہ دمشق کسی بھی ایسے ملک کے خلاف سخت اقدامات کرے گاجو شام کی قومی کونسل کو تسلیم کرتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اپوزیشن گروپ ’غیر قانونی‘ ہے۔
اصلاحات کےمطالبےکو آگے بڑھانے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے ہفتے کو اسٹاک ہوم میں شام کی اپوزیشن کے درجنوں راہنماؤں نے ملاقات کی۔

دریں اثنا، اتوار کو ترکی میں شام میں ترک حزب اختلاف کے قائد مشعل تمو کی ہلاکت کے خلاف ایک مظاہرہ ہوا، جس میں مختصر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ وہ کُردش فیوچر پارٹی کےبانی رکن اور شام کی قومی کونسل کے ایک رکن تھے۔

شام کی سکیورٹی فورسزنے ہفتے کو شام کے قماشلی قصبے میں 50000کی تعداد والے تجہیز و تدفین کےایک جلوس پر فائر کھول دیا، جس واقع میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

جمعے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے تمو کے گھر پر حملہ کرکے اُنھیں ہلاک کیا۔

تمو کے ماتمی جلوس نے صدر بشار الاسد کے خلاف ایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کرلی۔

عینی شاہدین کے مطابق سوگواروں نے ’چلے جاؤ، چلے جاؤ‘ کے نعرے لگا کرمسٹر اسد کی حکومت سے سبک دوش ہونے کا مطالبہ کیا۔ ایک مرحلے پر مظاہرین نے مسٹر اسد کے والد، صدر حافظ الاسدکے مجسمے کو مسمار کر دیا۔

XS
SM
MD
LG