رسائی کے لنکس

قزاقستان: شام مذاکرات میں باغیوں کی شرکت غیر یقینی


الباب
الباب

باغیوں کے ایک سینئر اہل کار، محمود العبود نے کہا ہے کہ اُن کا وفد مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔ العبود نے رائٹرز کو بتایا کہ ’’جنگ بندی کے معاملے پر خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں اور خلاف ورزیاں روکنے کے حوالے سے روس اپنے وعدے پر پورا نہیں اترا‘‘

شامی باغیوں نے پیر کے روز اِس شبہ کا اظہار کیا آیا وہ اِس ہفتے روس کی پشت پناہی میں قزاقستان میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ اُنھوں نے روس پر الزام لگایا کہ وہ جنگ بندی پر حکومت ِشام کی جانب سے مکمل عمل درآمد کرانے یا پھر قیدیوں کی رہائی جیسے خلوص نیت والے اقدام پر عمل پیرا ہونے میں ناکام رہا ہے۔

قزاقستان کی حکومت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اُس نے حکومتِ شام اور باغیوں کے وفود کو 15 اور 16 فروری کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دونوں فریق نے گذشتہ ماہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ براہِ راست بات چیت میں شرکت کی تھی۔

باغیوں کے ایک سینئر اہل کار، محمود العبود نے کہا ہے کہ اُن کا وفد مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔

العبود نے رائٹرز کو بتایا کہ ’’جنگ بندی کے معاملے پر خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں اور خلاف ورزیاں روکنے کے حوالے سے روس اپنے وعدے پر پورا نہیں اترا‘‘۔

باغیوں سے تعلق رکھنے والے ایک اور اہل کار، جنھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، کہا ہے کہ چند باغی بات چیت میں شرکت کر سکتے ہیں، لیکن اُس وقت جب اگلے دو روز کے مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ ’’پورا وفد شریک نہیں ہوگا‘‘۔

XS
SM
MD
LG