رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے چار میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 10 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ ناگپور میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور خاص طور پر اس کے بلے بازوں کی حالیہ کارکردگی کے باعث اسے ایک مشکل حریف تصور کیا جا رہا ہے۔

لیکن نیوزی لینڈ کے ساتھ اس کے اب تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پلڑا کیویز کا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے چار میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں بھارت اس وقت پہلے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت نے 2007ء میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا جب کہ نیوزی لینڈ اب تک ہونے والے عالمی مقابلوں میں سے کسی ایک میں بھی فائنل تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

XS
SM
MD
LG