رسائی کے لنکس

جمہوریت ’ڈی ریل‘ کرنے کا الزام غلط ہے: قادری


آئین میں ہر ترمیم خود کو بچانے کے لیے کی جاتی ہے۔ لیکن، عوام کے مفاد میں آج تک سیاستدانوں اور مذہبی جماعتوں نے کوئی ترمیم نہیں کی: ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ، علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا نہیں، بلکہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر قادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ ’حکومت آئین کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ آئین کی خلاف ورزی پر حکومت کا خاتمہ واجب ہوگیا ہے۔ جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کا الزام غلط ہے‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’آئین میں ہر ترمیم خود کو بچانے کے لیے کی جاتی ہے۔ لیکن، عوام کے مفاد میں آج تک سیاستدانوں اور مذہبی جماعتوں نے کوئی ترمیم نہیں کی‘۔

بے روزگاری عروج پر ہے۔ یہاں مائیں بچوں سمیت خودکشیاں کر رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسا نظام قائم کرینگے جس میں حقداروں کو ان کا حق ملے۔ لوگ امن چین سے زندگی گزاریں۔ ہم ملک میں 30 صوبے قائم کرینگے۔ ملک میں غریبوں کا انقلاب برپا کرینگے‘۔


اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سیاسی آمریت کاخاتمہ کرکے رہیں گے‘۔

اپنے خطاب میں، ڈاکٹر قادری نے ملک کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے تجاویز پیش کیں۔


ادھر، پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، جس میں لاہور اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
XS
SM
MD
LG