رسائی کے لنکس

تائیوان: بچوں میں موبائیل فون کے استعمال پر پابندی زیر غور


تائیوان: بچوں میں موبائیل فون کے استعمال پر پابندی زیر غور
تائیوان: بچوں میں موبائیل فون کے استعمال پر پابندی زیر غور

تائیوان میں حکام اس بات پر غور کررہے ہیں کہ اسکولوں میں 15سال سے کم عمر بچوں کے موبائیل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

وزارت تعلیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے ماحولیاتی گروپ کی طرف سے بھیجی گئی سفارشات پر بات چیت کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ان تجاویز میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے گذشتہ ہفتے پیش کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موبائیل فون کا استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

تائیوان کے مرکزی خبر رساں ادارے نے وزارت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس اجلاس میں ماہرین، والدین، ڈاکٹروں اور اسکولوں کے حکام کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

31مئی کو عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خصوصاً زیادہ دیر تک کان کے قریب رکھنے سے موبائل فون سے نکلنے والی الیکٹرومیگنیٹک فیلڈزانسانوں میں کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔ ادارے نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کینسر اور موبائیل فون کے تعلق کے شواہد حتمی نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG