رسائی کے لنکس

تاجکستان میں کیچڑ کے بہاؤ میں سات افراد ہلاک


تاجکستان میں، جہاں شدید بارشیں جاری ہیں ہنگامی کاموں سے متعلق عہدے داروں نے کہا ہے کہ کیچڑ کے بہاؤ کے حادثے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور درجنوں لا پتا ہوگئے ہیں۔

جمعے کے روز دارالحکومت دوشنبے سے تقریباً 220 کلو میٹر جنوب میں واقع ایک گاؤ ں کُلیاب میں 200 گھر بہتے ہوئے کیچڑ کی زد میں آکر تباہ ہوگئے۔

ہر سال جب برف پگھلنا شروع ہوتی ہے تو وسط ایشیا کے اس پہاڑی ملک میں اکثر تودے پھسلنے اور کیچڑ کے بہاؤ کے حادثے ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG